صحافت سے معاشرے کو برائیوں سے پاک کیاجاسکتا ہے ، سلمان مراد

صحافت سے معاشرے کو برائیوں سے پاک کیاجاسکتا ہے ، سلمان مراد

کراچی (آن لائن)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،چیلنجز اور خطرات کے باوجود صحافی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، صحافت ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے معاشرے کو برائیوں سے پاک کیاجاسکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں