ٹائونز میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنانے کا فیصلہ

ٹائونز  میں  ہیٹ  اسٹروک  سینٹرز  بنانے  کا  فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہیٹ ویو سے شہریوں کو بچانے کیلئے مارکیٹوں بس اسٹاپس سمیت مختلف مصروف مقامات پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور تمام ٹاؤنز میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنائے جائیں گے۔۔

 ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں فوری طبی امداد کی سہولیات ہو نگی پینے کا ٹھنڈا پانی سایہ دار جگہ گیلے ٹاولز اور او آر ایس دستیاب ہوگی ہیٹ اسٹروک سینٹرز لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محکمہ صحت اسپتالوں کی انتظامیہ بلدیہ عظمی ٹاون ایڈمنسٹریشن کے الیکٹرک دیگر اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی رہنمائی اور مدد کریں گے ۔اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ صحت کے افسران اور الیکٹرک ایدھی جے ڈی سی اور سیلانی ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2015 کے سانحہ ہیٹ ویو کو مدنظر رکھ کر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کمشنر نے کہا کہ ہیٹ ویو کے اثرات سے شہریوں کو بچانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے فیصلہ کیا گیا اگلے تین روز میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع کے لیے ہنگامی منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اجلاس کو متوقع ہیٹ ویو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے کہا 6 تا 8 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے اس موقع پر شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز کو فعال کرنیکی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ ممکنہ طور پر تین سے چار روز قبل جاری کیا جائے گا ۔ شہریوں کی آگاہی اور اداروں کی رہنمائی کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ موسمیات اس موقع پر الرٹ کے ساتھ اپنی ایڈوائزری بھی جاری کرے گا تاہم صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صحت اور ایمرجنسی سے نمٹنے والے ادارے انتظامیہ اسپتال فوری طور پراپنی تیاریوں کو ترجیحی کوششوں کے ذریعے جلد از جلد مکمل کر لیں گے ۔نمائندہ کے الیکٹرک نے کہاکہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی ۔ اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں جناح اسپتال اور سول اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹرچری کہ سہولت فراہم ہوگی جہاں بڑے اسپتالوں میں وارڈ اور دیگر اسپتالوں میں بیڈز ہونگے اور تمام ضروری طبی عملہ اور سہولتیں ہونگی۔ نجی اسپتالوں سے بھی تعاون کے حصول کیلیے محکمہ صحت رابطہ سے اقدامات کرے گا۔ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں