کورنگی فشری پرماہی گیروں کے مسائل حل کرینگے ، نجمی عالم

کورنگی فشری پرماہی گیروں کے مسائل حل کرینگے ، نجمی عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے فشریز لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے کورنگی فش ہاربر کا دورہ کیا۔ نجمی عالم کی زیر صدارت کورنگی فش ہاربر پر ایک اجلاس بھی ہوا۔

 اس موقع پر اعلی افسران سے مکمل بریفنگ لی گئی اور تمام تر مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ سید نجمی عالم نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورنگی فش ہاربر کو مزید ترقی دلانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ سید نجمی عالم نے بتایا کہ کراچی فش ہاربر 500 کشتیوں کیلئے بنایا گیا تھا لیکن اب یہاں پر 5000 کشتیاں مچھلی پکڑنے کیلئے آتی ہیں، اس سلسلے میں کراچی فش ہاربر پر دبا ؤکم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے اور مزید بات چیت جاری ہے ۔ سید نجمی عالم نے کہا کہ میں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ یہاں کشتیوں کے دبا ؤکو منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے مجوزہ مسئلہ کو جلد از جلد حل کرانے کی درخواست کی بھی ہے ۔ انہوں نے کورنگی فش ہاربر پر ماہی گیروں اور انتظامیہ کو درپیش تمام تر مسائل کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے اور تمام تر مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مزید کہا کہ ماہی گیروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں