پانی کی منصفانی تقسیم کے اقدامات کررہے ہیں،صلاح الدین

پانی کی منصفانی تقسیم کے اقدامات کررہے ہیں،صلاح الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن لیاری سمیت شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔۔

 جبکہ واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے رہنما پی پی پی و رکن قومی اسمبلی نبیل گبول اور خلیل ہوت کی قیادت میں آنے والے وفد سے ایم ڈی سیکرٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر آفتاب عالم چانڈیو، ظفر پلیجو، محمد علی شیخ، سید سردار شاہ، ایاز حسین تنیو اور عبد الجبار شیخ سمیت دیگر افسران موجود تھے ، ملاقات کے دوران رہنماؤں نے واٹر کارپوریشن حکام کو لیاری کے مختلف علاقوں میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، سی ای او واٹر کارپوریشن نے رہنماؤں کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کارپوریشن ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں