ای ایف یو جنرل انشورنس کیلئے کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی ایوارڈ

ای ایف یو جنرل انشورنس کیلئے کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی ایوارڈ

کراچی(پ ر)پاکستان میں معروف ترین نان۔لائف انشورر، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ نے حال ہی میں نیشنل فورم آف اینوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں 16واں کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی ایوارڈ 2024 حاصل کیا۔

 یہ ایوارڈ ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ اور ایم این اے مرزا اختیار بیگ نے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، آنسہ اظہر کو پیش کیا۔اس اعزاز کا حصول ای ایف یو جنرل کے کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی (سی ایس آر) اقدامات کو یقینی بنانے اور جدت طرازی کے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ یہ ای ایف یو جنرل کی جانب سے مثبت سماجی اثرات، مستحکم طریقہ کار کے فروغ اور سماجی طبقات کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں