حیدرآباد :سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج

 حیدرآباد :سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )تحریک لبیک پاکستان پی ایس 62 حیدرآباد کی جانب سے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے غوثیہ چوک امریکن کوارٹرز سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔۔۔

 جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پرانی سبزی منڈی چوک پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر سویڈن حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان پی ایس 62 حیدرآباد کے امیر علامہ قاری نوید حنفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں ایک بار پھر قران پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کی غیرت ایمانی چیک کرنے کے لئے کی گئی ہے کہ مسلمانوں میں کتنا ایمان ابھی باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عالم کفر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بے شک ہمارے حکمرانوں کو تم خرید سکتے ہو لیکن پاکستان کا مسلمان بکنے والا نہیں ہے کیونکہ اس کا سودا بازار مصطفی میں ہو چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ دنیا بھر کے گستاخ کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان میں جب بھی ہمیں اقتدار نصیب ہوا تو ہم انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔ عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔ احتجاجی ریلی سے صاحبزادہ سید نورالحسن جیلانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں اور سویڈن کے سفیر کو حکومت پاکستان اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ جاری کرے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں