جامشورو: دو ملزم گرفتار، رشوت کے عوض مقدمہ نہ بنانے کی پیشکش

جامشورو: دو ملزم گرفتار، رشوت کے عوض مقدمہ نہ بنانے کی پیشکش

جامشورو(نمائندہ دنیا)رشوت نہ دینے پر ایکسائز پولیس نے دو افراد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹری کے قریب ایکسائز پولیس جامشورو نے کارروائی کرکے ایک کار سے 10 کلو چرس تحویل میں لیکر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد مبینہ طور پر ایکسائز انسپکٹر اعجاز علی شاہ کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ روپے ہفتہ دو تو بندوں کو اور کار کو چھوڑ دونگا جس پر کال پر موجود شخص کی جانب سے پیسے نہ دینے پر اعجاز شاہ نے مقدمہ درج کرکے 2 نوجوانوں کے خلاف دس کلو چرس کا مقدمہ درج کرادیا جس پر نوجوانوں کے اہلخانہ نے سپر ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں