صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مضبوط ہوگا،لیاقت بلوچ

صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مضبوط ہوگا،لیاقت بلوچ

سکھر(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہر صوبے کو آئین کے مطابق حق اور خودمختاری دینے سے وفاق مضبوط ہوگا۔۔۔

تمام ادارے آئینی حدود کے پابند ہوجائیں تو ملک میں غیر اعلانیہ انارکی کا خاتمہ ہوجائے گا،پی پی قیادت، وڈیرہ شاہی اور اسٹیبلشمنٹ کا ٹرائیکا سندھ کے عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے ۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سکھر میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں حزب اللہ جھکڑو، زبیر حفیظ شیخ، سلطان لاشاری، سجاد بھٹو اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن کے ساتھ ملاقات کی اور سندھ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا،اس دوران گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورا سندھ بدامنی، اسٹریٹ کرائمز، ڈاکو راج، عام بیگناہ انسانوں، تاجروں کے اغوا برائے تاوان کی زد میں ہے ، سندھ حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو ڈاؤکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پی پی سندھ میں حکومت کے لیے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کرکے عوام پر مسلط ہوجاتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں