انفارمیشن افسر منیر احمد جلبانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

انفارمیشن افسر منیر احمد جلبانی  کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انفارمیشن افسر کراچی منیر احمد جلبانی کی ہمشیرہ کراچی کی مقامی اسپتال میں انتقال کر گئیں،نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں رتو ڈیرو میں ادا کی گئی۔

 نماز جنازہ میں ضلع لاڑکانہ کے چیئرمین ایڈووکیٹ اعجاز احمد خان سردارزادہ میر عقیل نواز جلبانی، زاہد حسین جلبانی کی علاوہ علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات ،صحافیوں و معززین نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔سیکرٹری محکمہ اطلاعات سندھ ندیم الرحمن میمن،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد سلیم خان ، ڈائریکٹراطلاعات (ایڈورٹائزمنٹ)محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر اطلاعات (پریس انفارمیشن) اختر علی سرہیو  ودیگر نے منیر احمد جلبانی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں