ادارے عازمین حج و عمرہ کو بہتر انداز میں تربیت دیں ،سید ذوالفقار گیلانی

 ادارے عازمین حج و عمرہ کو بہتر انداز میں تربیت دیں ،سید ذوالفقار گیلانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممتا عالم مفتی سید ذوالفقار شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ ادارے عازمین حج و عمرہ کو بہتر انداز میں تربیت دیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کو سفر حج اور عمرہ کے دوران پریشانی نہ ہو۔۔۔

مقدس سفر کے دوران بھیک مانگنے والے عناصر کے خلاف حکومت خود بھی سخت اقدام کرے ۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں عازمین حج و عمرہ سے تربیتی گفتگو کے دوران کہاکہ ہمارے بعض ادارے اور عازمین حج و عمرہ کے تربیت کے دوران کمزوری دکھاتے ہیں اور پھر مبارک سفر کے دوران مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عازمین حج و عمرہ کو سعودی عرب کے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کا درست علم ہونا بھی ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں