پولیس مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 3ملزمان گرفتار

پولیس مقابلے میں دو زخمیوں  سمیت 3ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبر BSJ-425 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان میں سید محمد وقاص ولد مظفر (زخمی)، بلاول خلظی ولد عبدالجبار (زخمی) اور ذیشان ولد زرین خان شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں