گورنر سے مہتمم جامعہ بنوریہ مولانا نعمان نعیم کی ملاقات

گورنر سے مہتمم جامعہ بنوریہ  مولانا نعمان نعیم کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم اور ۔۔۔

دارالعلوم کراچی کے نائب صدر مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال، شہر قائد میں امن و امان میں بہتری کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق زندگی کو ڈھالنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں