غزہ بچاؤ مہم کے تحت سی ویو کلاک ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ

غزہ بچاؤ مہم کے تحت سی ویو  کلاک ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیو غزہ کمپین (غزہ بچاؤ مہم) کے تحت سی ویو کلاک ٹاور پر فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں غزہ کے حق میں بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔۔۔

شرکاء کا احتجاجی مظاہرے سے خطابات میں کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی وار کیبنٹ میں غزہ اور فلسطین پر مزید حملوں کا سوچ رہا ہے ، مظاہرہن کا کہنا تھا کہ آج کے احتجاج کا مقصد ہے کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پوری مسلم امہ کو غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں