گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ

گٹکا ماوا تیار کرنے والی  منی فیکٹری پر چھاپہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس کا گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملزمان مارٹن کوارٹر میں اندرونِ مکان گٹکا ماوا کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے ، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران تیار گٹکا ماوا سمیت ملزم غلام حیدر ولد غلام نبی کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم کی منی فیکٹری سے 20 کلو تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، 22 پیکٹ تمباکو اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں