نان کسٹم پیڈ چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

نان کسٹم پیڈ چھالیہ اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ زون پولیس کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، موچکو پولیس کی دوران گشت خواستی گوٹھ میں کارروائی۔۔۔

 حب سے کراچی نان کسٹم پیڈ چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کرولا کار کے ذریعے سے چھالیہ خواستی گوٹھ کچے روڈ سے کراچی اسمگنل کی جارہی تھی، پولیس نے کار سے 36 بورے چھالیہ برآمد کرلی جبکہ کار کا ڈرائیور فرار ہے ، برآمدہ چھالیہ و کار کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں