رینجرز کے تحت سعدی ٹاؤن میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

رینجرز کے تحت سعدی ٹاؤن  میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز (سندھ) نے نظامانی فاؤنڈیشن اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے تعاون سے کراچی کے علاقے مدینہ کالونی، سعدی ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں علاقے کے غریب اور ۔۔۔

مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، ریڈیالوجسٹ، گائنا کولوجسٹ اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 1500 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں