سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے قیام کو 25 سال مکمل

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ  کے قیام کو 25 سال مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے قیام کو 25 سال مکمل ہوگئے ۔خدمت انسانیت میں مصروف ادارے نے گزشتہ 25 سال میں پیدائش سے لے کر موت تک 63 شعبوں میں پاکستان خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔

مستحقین کے لیے دستر خوان کا یومیہ لاکھوں افراد تک وسیع ہوچکا ہے ۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں مونٹیسوری سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تک اعلی معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔سیلانی نے مخیر حضرات اور عوام کے تعاون سے گزشتہ 25 سال میں 60 ارب روپے اورصرف گزشتہ سال 13 ارب روپے خدمات کے 63 شعبوں میں خرچ کیے ۔روزانہ ڈھائی کروڑ گلاس شفاف پانی آر او پلانٹس کے ذریعے عوام تک پہنچایا جارہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں