پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں غیرقانونی اسلحہ برآمد

پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں غیرقانونی اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 گرفتار ملزمان سے 19 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کلو 80 گرام چرس اور 5 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 843 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی  چرس، آئس/کرسٹل، شراب اور ہیروئن برآمدکرلی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں