اسٹیٹ لائف کی سال 2023ء میں شاندار کامیابی

اسٹیٹ لائف کی سال  2023ء میں شاندار کامیابی

کراچی (پ ر) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC)نے مالی سال 2023 ء کے لیے اپنی شاندار مالی کامیابیوں کا اعلان کردیا ہے ۔

 اسٹیٹ لائف کے سی ای او، شعیب جاوید حسین کی قیادت میں کارپوریشن نے شاندار سنگِ میل عبور کیے ہیں جس سے یہ ادارہ خود بھی پاکستان کے اندر ایک مالیاتی پاورہاؤس کے طور پر اُبھرا ہے ۔کُل سالانہ آمدن 526 بلین روپے سے تجاوز کر تے ہی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، جو کہ اسٹیٹ لائف کی مضبوط آمدن پیدا کرنے کی صلاحیتوں کو نمایاں کرتے ہوئے ، پچھلے سال کے مقابلے میں کل سالانہ آمدن میں 37فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔ کُل سالانہ پریمیم آمدنی میں قابلِ ذکر اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 338 بلین روپے کو عبور کرچکا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں