مفتی مبشر ربانی کے انتقال پر راشد سلفی کا اظہار تعزیت

مفتی مبشر ربانی کے انتقال پر  راشد سلفی کا اظہار تعزیت

کراچی(سٹی ڈیسک)سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی نے ممتاز عالم دین مفتی مبشر احمد ربانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 مرحوم نے ساری زندگی درس و تدریس اور دفاع صحابہ ؓ کے لئے وقف کر رکھی تھی اُن کے فیض یافتگان کی تعداد ہزاروں میں ہے جو کہ اندرون و بیرون ممالک میں دین اسلام کی دعوت وتبلیغ میں مصروف ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک جید عالم دین کی وفات بہت بڑا صدمہ ہے ۔ انہوں نے مرحوم کی دینی وعلمی اور تحقیقی و تصنیفی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بیک وقت محدث مفسر مفتی اور شارح حدیث تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں