واٹر کارپوریشن کے افسران کے بیرون ملک دوروں میں غیر معمولی اضافہ

 واٹر کارپوریشن کے افسران کے بیرون ملک دوروں میں غیر معمولی اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں پانی اور سیوریج کے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ادارے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کے بیرون ملک کے دوروں میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا ۔

دنیا نیوز کے حاصل سرکاری آڈر کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن کے پانچ افسران 6مئی سے 16مئی تک پرتگال میں تربیتی پروگرام میں شرکت کیلئے جائینگے بیرون ملک جانے والے افسران میں ڈاریکٹر بلنگ محسن قائم خانی ، ڈائریکٹر بلک انڈسٹریل کنزیومر نثار احمد مگسی، ڈائریکٹر اسسمنٹ اویلیشون عبد الرؤف جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا سیل محمد شعیب خان اور پروگرام آفیسر پی آئی یو سید محمد عظیم شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر اور رہائش کے تمام اخراجات کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن برداشت کرے گا جبکہ اس سے قبل چیف ایگزیگٹو آفیسر واٹر کارپوریشن بھی کئی دورے کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام میں کوئی بہتری نہ آسکی بلکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ شہریوں کی پانی اور سیوریج کے مسائل کی شکایات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں