پاک ترکیہ محبت لفظوں کی محتاج نہیں ، قونصل جنرل

پاک ترکیہ محبت لفظوں کی محتاج نہیں ، قونصل جنرل

کراچی (این این آئی)ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ہماری محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہے ،پاکستان کی ہر خوشی ہماری خوشی اور ہر غم ہمارا غم ہے اس کا مظاہرہ پوری دنیا نے مختلف مواقع پر دیکھا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر محمد صدیق میمن اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت انسانیت میں ترکیہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آتا ہے اور اس سلسلے میں ترکیہ ہر سال 14بلین ڈالر خرچ کرتا ہے ، دنیا کے ہر ملک میں ہمارے ادارے ٹیکا کا ایک دفتر موجود ہے جبکہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد میں ٹیکا کے دو دفاتر کام کررہے ہیں ۔ اس موقع پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے برادر ملک ترکیہ کے بے حد مشکور ہیں جنہو ں نے پاکستان میں سندھ اسکاؤٹس کو منتخب کرکے عالمی معیار کی ریسکیو کی تربیت فراہم کررہے ہیں اور یہ سلسلہ مسقتبل میں بھی جاری رہے گا ۔ٹیکا کے پاکستان میں سربراہ خلیل ابراہیم بصران کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے اس راستے پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور ٹیکا کا سفر ایک ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں