دواؤں کی کمی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر کمشنر کا نوٹس،کارروائی کی ہدایت

دواؤں کی کمی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر کمشنر کا نوٹس،کارروائی کی ہدایت

کراچی(این این آئی)کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسانی جان بچانے والی دواؤں کی کمی دور کر نے کے ا قدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں سیکرٹری صحت سندھ، سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ، چیف ڈرگ انسپکٹر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں انسانی جان والی دواؤں کی کمی ذخیرہ اندوزی کی شکایت کا جائزہ لیا گیا اور ان شکایات کے ازالے کیلیے اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر نے کہاکہ انسانی جان بچانے والی دواؤں کی ہر گز کمی نہیں ہو نی چاہئے متعلقہ افسران ترجیحی اقدامات کرکے ان شکایات کو دور کریں اوریقینی بنائیں کہ دواؤں کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو شہریو ں کو عام مارکیٹ میں دستیاب ہوں ۔انہیں جہاں بھی کمی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں انتظامیہ ان کی مدد کرے گی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔دریں اثنا چیف انسپکٹر ڈرگز نے تمام ضلعی ڈرگز انسپکٹرز کو کمشنر کراچی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے نے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں