صحافی کالونی بلاک 68 کے الاٹیز میں سائٹ پلان تقسیم

صحافی کالونی بلاک 68 کے الاٹیز میں سائٹ پلان تقسیم

کراچی(این این آئی)کراچی پریس کلب میں ہفتہ کوصحافی کالونی بلاک 68 کے الاٹیز میں سائٹ پلان تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

تقریب سے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے شبیہ الحسن اور سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے خطاب کیا۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے بلاک 68 سے تجاوزات کے خاتمے ، ڈیمارکیشن اور سائٹ پلان کی فراہمی تک اہم کردار ادا کرنے والے ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے مزید ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ہم آئندہ بھی اپنے اراکین کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے اور آنے والا وقت بہت اچھا ثابت ہوگا۔صدر کراچی پریس کلب نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراطلاعات سندھ اور وزیربلدیات کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کے تعاون سے تمام ترقیاتی کام آگے بڑھے ۔ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن نے کہا کہ سائٹ پلان کے بعد لیز کا مرحلہ شروع کر رہے ہیں اس سلسلے میں ہماری تیاری مکمل ہے ،ہم نے پی سی ون تیار کر کے جمع کروا دیئے ہیں، جیسے ہی منظوری ملے گی ہم صحافی کالونی کی وال بانڈری لگا دیں گے ۔ تقریب کے آخر میں بلاک 68 صحافی کالونی کے الاٹیز کو صدر سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن نے سائٹ پلان تقسیم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں