جامعہ اردو کے شعبہ حیوانیات کے تحت ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

جامعہ اردو کے شعبہ حیوانیات کے تحت ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ اردو کے شعبہ حیوانیات نے ’’حنوط کے طریقہ کار‘‘ پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے شرکت کی اور شعبہ حیوانیات کے منتظمین اعلیٰ اور تربیت کار کی کاوشوں کو سراہا اور اس ضمن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو مزید اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے خطاب کے دوران طلباء کو اس فن کی معاشی افادیت سے روشناس کرایا ۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ حنوط میں عام طور پر جانور کی اصلی جلد کو جعلی جسم پر ترتیب دینا شامل ہے تا کہ جانور زندہ نظر آئے ۔ڈاکٹر امبرین اکرم نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اکیلے اس تربیتی نشست کو مکمل کروایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں