حکمران جائز تنقید کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں، کاشف شیخ

حکمران جائز تنقید کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں، کاشف شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے جعلی اور نام نہاد حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں عائد کرنے ، الگ تھانے ۔۔۔

الگ آئی جی مقرر کرنے کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نااہلی اور ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے اب عوامی تنقید سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا کو بھی پابند کرنے کیلئے قانون سازی سے ثابت ہوا کہ یہ حکومت جمہوری نہیں بلکہ فسطائیت اور فاشزم کی تمام حدیں پار کرچکی ہے ۔ نام نہاد مینڈیٹ چور حکمران مہنگائی، بے امنی، بیروزگاری اور بیرونی قرضوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوام کی آواز کے واحد پلیٹ فارم سوشل میڈیا کو بھی بند کرنے کے درپے ہیں۔صوبائی امیر نے ایک بیان میں مزید کہا کہ نااہل حکومت پہلے ہی سابقہ ٹیوٹر(ایکس) پرپابندی عائد کرچکی ہے اب فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پابندی قوم کو ہرگز قبول نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر قانون اور وزیر اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مزید پابندیوں کے بارے میں قانون سازی کا اعتراف عوام اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا بے ہودہ اعلان ہے ، حکمران یاد رکھیں کہ ان سے پہلے بھی یہاں پر آمریت کے پروردہ اپنی ڈکٹیٹر شپ قائم رکھنے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرچکے ،شہباز اور زرداری مافیا سوشل میڈیا کو نکیل ڈالنے کیلئے بے چین ہے ۔ آمریت اور فسطائیت مضبوط کرنے کی قانون سازی قبول نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں