فلسطین میں انسانی امداد سے انکار انسانیت دشمنی ،سنی تحریک

فلسطین میں انسانی امداد سے انکار انسانیت دشمنی ،سنی تحریک

کراچی(این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین میں انسانی امداد سے انکار انسانیت دشمن عمل اور اسرائیل کی کھلی بدمعاشی ہے ۔۔۔

پاکستان کی خود مختار فلسطین ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں ،پاکستان کا اُصولی موقف دنیا پر واضح ہوچکا ہے اور یہی موقف پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ،غزہ کے مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم وبربریت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے مسلم ممالک کو بھرپور آواز اٹھانا اور عالمی سطح پر اسرائیل اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھانا ہوگا ،اسرائیل نے ظلم وستم اور جبر کی تمام حدیں پار کردیں اور اقوام متحدہ کی بے بسی پس پردہ مظالم کی حمایت کے زمرے میں آتی ہے ،پاکستان سنی تحریک کی اسرائیل مصنوعات کے بائیکاٹ اور فلسطین کی حمایت میں دستخطی مہم جاری رہے گی ،سازشی عناصر پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں وہ اسرائیل مخالف دستخطی مہم میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، کارکن اتحاد ویکجہتی کے ساتھ سازشی عناصر کی سازشوں کو تنظیمی کاموں اور شعور سے ناکام بنادیں ۔انہوں نے کہاکہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں سازشی عناصر ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے ،پاکستان سنی تحریک اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلسنت کے تشخص کو بحال کرا کر دم لے گی، دین اسلام مسلمانوں نوں کو آپس میں رواداری اور محبت کا پیغام دیتا ہے ،شدت اگر کسی کو دکھانی ہے تووہ اسلام دشمن قوتوں کو دکھائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں