زائد نرخ وصول کرنے والی دودھ کی 2دکانیں سربمہر

زائد نرخ وصول کرنے والی دودھ کی 2دکانیں سربمہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی اور ملیر اضلاع میں 200 روپے سے زائد قیمت پردودھ فروخت کرنے پر دو دکانیں سربمہر کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو اور ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو نا جائز منافع خوری کے مرتکب دودھ فروشوں کے خلاف رپورٹ بھیجی ہے جس میں بتا یا گیا ہے کہ ایک دکان ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے پاکستان چوک پر زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر دکان سیل کی ایک دکان ضلع ملیر میں ابراہیم حیدری میں علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے دکان سربمہرکی ۔کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہاہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ کھانے پینے کی اشیا کی سرکاری قیمتیں سختی سے نافذ ہوں۔واضح رہے کہ دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ناگوری شاپس پر فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کے مطابق دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت، مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کیاگیاہے ۔ضروری ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں