ویمن اسلامک لائرز فورم کابہترتعلیم کیلئے عدالت جانے کااعلان

ویمن اسلامک لائرز فورم کابہترتعلیم کیلئے عدالت جانے کااعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ویمن اسلامک لائرز فورم نے نظام تعلیم کی بہتری کے لئے عدالت جانے کااعلان کردیا۔

قرارداد میں یکساں اور دینی نظام تعلیم\' حکمرانوں کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھانے اور دیگر مطالبات بھی کئے گئے ۔ملیرکورٹ کے نیوبارروم میں ویمن اسلامک لائرز فورم کے زیراہتمام سیمینار 2024ءآئین پاکستان کے ہوتے ہوئے تعلیم کا حق کہاں؟کاانعقاد کیاگیا۔اس موقع پر ول فورم ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبرایڈووکیٹ تسلیم دررانی نے کہا کہ قومی زبان اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے ،16سال تک بچوں کو مفت تعلیم دی جائے ،وفاقی حکومت پورے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرے ،وفاقی حکومت ان قرارداد کو چھ ماہ کے اندرنافذکرے بصورت دیگرعدالتی کارروائی کی جائے گی۔ سندھ بارکی ممبر ایڈووکیٹ اشرف سموں نے کہاکہ اندرون سندھ بچوں کو تعلیم یافتہ نہیں جاہل اور غلام بنایاجارہاہے ۔ ویمن اسلامک لائرز فورم کی چیئرپرسن ایڈووکیٹ روبینہ جتوئی نے کہا کہ آئین میں تعلیم کا تحفظ موجود ہے اس کیلئے کھڑے ہونا پڑے گا۔ جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمعروف بن رؤف نے کہاکہ پاکستان میں نظام تعلیم کو تبدیل کرنا ہے تو نظام امتحانات کو تبدیل کردیں۔ویمن اسلام لائرز فورم شعبہ لیگل ایڈکی انچارج ایڈووکیٹ عائشہ شوکت نے کہا کہ ایک قوم بنانے کیلئے یکساں تعلیمی نظام رائج کرناہوگا، ملک کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کرنی ہوگی۔ایڈووکیٹ سید صداقت علی شاہ نے کہا کہ قرآن کا حکم ہے عامل اور جاہل برابر نہیں ہوسکتے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں