ٹنڈو آدم میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ٹنڈو آدم میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ٹنڈو آدم(نمائندہ دنیا)ٹنڈو آدم میں لڑکی سے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کاانکشاف ہواہے ۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانے کی حدود ڈوگر نگر میں تین ملزمان کی جانب سے 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کی اطلاع پر ایس ایس پی سانگھڑ اعجا زاحمد شیخ نے نوٹس لے کر لڑکی کے والد گلزار راجپوت کی درخواست پر ملزمان عمران عرف مانی راجپوت، بلال اور خالد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور متاثرہ لڑکی کو میڈیکل لیٹر جاری کردیا جبکہ مبینہ زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم عرفان عرف مانی راجپوت کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس دو ساتھیوں بلال اور خالد کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں