نایاب ہرن کے دو بچے برآمد،ملزم گرفتار

نایاب ہرن کے دو بچے  برآمد،ملزم گرفتار

میرپورخاص(بیورورپورٹ)پولیس نے چھاپہ مار کر اسمگل کیے جانے والے نایاب ہرن کے دو بچے برأٓ مد کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم اور برأٓ مد شدہ ہرن گیم وارڈن کے حوالے کردیے ۔

 تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون پولیس کے ایس ایچ او غازی خان راجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رنگ روڈ چونا فیکٹری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ہرن کے دو چھوٹے بچے بازیاب کر اکے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے منتقل کر دیے۔ ایس ایچ او غازی خان راجڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے تفتیش کے بعد ملزم اور ہرن کے دونوں بچوں کو گیم وارڈن کے حوالے کر دیاہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں