سندھ تھیٹر فیسٹیول اختتام پذیر

سندھ تھیٹر فیسٹیول اختتام پذیر

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے سندھ تھیٹر فیسٹیول 2024 اختتام پذیر ہوگیا۔۔۔

 فیسٹیول کے آخری روز مصنف ممتاز جویو کی تحریر کردہ اور راجہ لطیف سانگی کی ہدایت کاری میں دسواں اور آخری سندھی اصلاحی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا،جس میں امجد گل سومرو، اداکارہ سانوری فلک، راجہ لطیف سانگی، استاد میر میمن، سجاد سومرو، بھرام جانی بروہی، بختیار مغیری نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جس پر شرکاء نے انہیں تالیاں بجا کر خوب داد دی، اسٹیج ڈرامے میں لڑکیوں سے بغیر پوچھے شادی کرنے کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیغام دیا گیا کہ لڑکیوں کی زبردستی شادی کرانے سے مستقبل میں ایسی شادیاں ناکام ہوتی ہیں، اسٹیج ڈرامے کے اختتام پر سندھ تھیٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی ۔

تھیٹر فیسٹیول

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں