ن لیگ سکھر پر 3رکنی ٹولہ قابض ہے ،یونس راجپوت

ن لیگ سکھر پر 3رکنی ٹولہ قابض ہے ،یونس راجپوت

سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے سینئر کارکن محمد یونس راجپوت نے کہا ہے کہ سکھر میں محض تین رکنی ٹولہ پارٹی پر قابض ہو کر ذاتی مفاد کی خاطر کارکنان کو پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کررہا ہے ۔۔۔

 کارکنان کیساتھ موجودہ قابض ٹولے کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد یونس راجپوت کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر میں ن لیگ کو تباہ کرنے والے عناصر کو پارٹی کی ذمہ داری سونپ کر سینئر و نظریاتی کارکنوں کیساتھ ظلم کیا گیا اور شکایات کے باوجود مرکزی و صوبائی قیادت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ عہدے داروں کی ناقص کارکردگی کی بدولت سکھر میں فعال رہنے والی ن لیگ غیرفعال ہو کر رہ گئی ہے جو پارٹی کیلئے نقصان کا باعث ہے ۔ انہوں نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز و دیگر قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں