سندھ حکومت اسٹیل ملز کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائے ، پاسلو

سندھ حکومت اسٹیل ملز کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائے ، پاسلو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر پاسلو عاصم بھٹی اور جنرل سیکریٹری علی حیدر گبول نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی بات محض سیاسی بیان نہیں ہے تو سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز خریدنے کے حوالے سے وفاق کو تحریری پیشکش کرے ۔

سندھ حکومت اسٹیل ملز کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائے ۔ پیپلز پارٹی اس وقت وفاقی حکومت میں اتحادی ہے ، صدر مملکت کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے ، بلاول بھٹو زرداری صاحب ماضی میں اسٹیل ملز کی بحالی کے اپنے کئے گئے وعدے پورے کریں۔ انہوں مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں پاکستان اسٹیل ملز کی تمام ٹریڈ یونینز، آفیسرز ایسوسی ایشنز اور ماہرین سے مشاورت کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں