کمشنرکراچی کا ضلع جنوبی کا دورہ،شہری سہولتوں کا جائزہ

کمشنرکراچی کا ضلع جنوبی کا دورہ،شہری سہولتوں کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے شہر کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے انہیں شہری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع میں ڈومیسائل کے اجرا کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرادیا ہے ۔ دفتر میں ڈومیسائل ڈیسک قائم کر دی گئی ہے جہاں شہریوں کو ضروری معلومات فراہم کی جاتی ہے اور ان کی درخواست پر کارروائی کی جاتی ہے ،اس سے ڈومیسائل کے اجرا میں شفافیت کے تقاضے بھی پورے ہو رہے ہیں اور شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول میں سہولت میسر آئی ہے ۔اس موقع پر کمشنر نے ڈومیسائل ڈیسک کا بھی معائنہ کیا۔ اجلاس کے دوران بتا یا گیا کہ متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر بارش کے نقصانات سے شہریوں کو بچانے کے لیے ہنگامی منصوبہ بنا لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں بارشوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ،ضلع کے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے میونسپل کمشنرز اور ٹاؤنز کی ٹیموں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس کریں گے اور بارشوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور ضروری اقدامات کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں