شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے حب سے نئی کینال کی تعمیر کا فیصلہ

شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے حب سے نئی کینال کی تعمیر کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پانی کے اضافے کیلئے کراچی واٹر کارپوریشن نے 12ارب روپے کی لاگت سے دو بڑے منصوبے لانے کا فیصلہ کرلیا۔

حب کینال سے کراچی تک نئی کینال ڈالی جائے جبکہ پرانی کینال کی مرمت ہو گی جس کے ذریعے 155ملین گیلن پانی شہر میں آئے گا ۔واٹر کارپوریشن بورڈ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں ، میرا ایشو اختیارات نہیں،میونسپل ٹیکس کی وصولی کا مسئلہ حل ہوجائے تو فنڈز کیلئے کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ،میونسپل ٹیکس کے خلاف ایک سیاسی جماعت نے اسٹے آڈرلیاہوا ہے ، دنیا بھر کی طرح کراچی کے میئر کو بھی ٹیکس جمع کرنے کی اجازت ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے جولائی 2025تک مکمل کرلیا جائے گا، ملیر میں مرغی خانے کے برج کی پی سی ون فائنل کرکے وزیر اعلیٰ کو بھجوادی ہے ، چکور نالہ ایم 9کا انٹر چینج ،ابوالحسن اور معمار کی سڑکیں بنوانے کی سمری بھی سی ایم کو بھیج دی۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہگرین لائن پروجیکٹ ایس آئی ڈی سی ایل نے کیا ہے ہم نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ اس مسئلے کو ہنگامی بنیاد پر دیکھیں جوکیلئے ہم پرامیدہیں۔ایک سوال پرمیئر نے کہا کہ گورنرکی تبدیلی کا فیصلہ سندھ حکومت نہیں کرتی یہ فیصلہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان ہوچکا اور وہ ن لیگ سے ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں