امتحانات کے اختتام پرامتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا،چیئرمین

امتحانات کے اختتام پرامتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا،چیئرمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسید شرف علی شاہ نے کہا کہ امتحانات کے اختتام کے بعد پورے امتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ویجلینس ٹیموں اور بورڈ کی ٹیموں کی جائزہ رپورٹ ہی کی روشنی میں آئندہ کے امتحانی مراکز کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے گلشن اقبال میں تعمیر ملت گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے امتحانی مراکز کا دورہ کیااور وہاں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ور طلبأ کوٹھنڈے پانی کی سہولت مہیا کریں۔آج منگل کے روز صبح میں نہم جماعت سائنس گروپ کیمیا نظری (پرچہ اول)اور شام کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ دوم) کے پرچے ہوئے ۔مزید برآںمنگل کوامتحانی پرچوں کے دوران10 موبائل فون سمیت نقل میں ملوث 92 امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں درج ہوئیں۔آغوش اسپیشل چلڈرن اسکول، گلشن حدیدسے نقل کے 5امیدوار ، دی اسمارٹ سیکنڈری اسکول سے 21امیدوار پکڑے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں