ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق،6 زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات میں نوجوان  جاں بحق،6 زخمی ہوگئے

سکھر (بیورو رپورٹ)روہڑی بائی پاس پر تیز رفتار کار نے نوجوان کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں صالح پٹ کا نوجوان محمد بچل سومرو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔۔

جبکہ ذمہ دار ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا۔ بدھوٹالپر سے نمائندے کے مطابق نیشنل ہائی وے مہران فارم کے مقام پر تیز رفتار پک اپ اور کار میں تصادم کے نتیجے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دو زخمیوں شاہجہاں اور اسحاق کی حالت تشویشناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں