سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،بیکری پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،بیکری پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد

کراچی(آن لائن)سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع شرقی میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران محمد علی سوسائٹی میں قائم آئیڈیل بیکری کا اچانک معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال ناقص پائی گئی۔ اس صورتحال پر بیکری کی انتظامیہ پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ بیکری کا پروڈکشن ہاؤس بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھانے پینے کے کاروبار سے وابستہ افراد سندھ فوڈ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس نہ لینے والوں اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں