عالمی بینک مشن کے وفد کا کلک پراجیکٹ کی سائٹس کا دورہ

عالمی بینک مشن کے وفد کا کلک پراجیکٹ کی سائٹس کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں موجود ورلڈ بینک مشن کے وفد نے کلک لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ پراجیکٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف ٹاوئنز میں موجود تعمیر شدہ سائٹس او ر منصوبہ جات کا دورہ کیا ۔۔

جس میں ان کو کلک لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل کئے جانے والے منصوبہ جات پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرکلک زین العابدین میرانی کی جانب سے آگاہی دی گئی۔ ورلڈ بینک مشن اور کلک پراجیکٹ کی ٹیم نے ٹاون میونسپل کاپوریشن کورنگی کی حدود میں واقع عید گاہ گراونڈاور چنیسر ٹاون کی حدود میں واقع حنیف شہید پارک کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو علاقے کی عوام کے لئے مکمل کئے جانے والے ترقیاتی کاموں اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک زین العابدین میرانی کا کہنا تھا کہ کلک پراجیکٹ کی منظور شدہ تمام اسکیموں میں شفایت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ورلڈ بینک کی فراہم کردہ گائیڈ لائنز کے عین مطابق تمام قانونی، ماحولیاتی اور معاشرتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے ہی تمام منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے ۔ ورلڈ بینک مشن کے ٹیم ممبران نے کلک پراجیکٹ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کے شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں