سکھر میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ،تھائی قونصل جنرل

 سکھر میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ،تھائی قونصل جنرل

سکھر(بیورو رپورٹ)قونصل جنرل تھائی لینڈ نورت سنتروڈم کی ضلع کونسل سکھر آمد کے موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ،ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو و دیگر ممبران نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے کونسل ہال میں منعقد ہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں پروٹوکول آفیسر تھائی قونصل مبین احمد انصاری،ایس ایس پی سکھر امجد شیخ،اے سی سکھر صوبیہ فلک،اے سی روہڑی لبیکا اکرم سمیت کاروباری شخصیات عامر غوری و دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل نے قونصل جنرل تھائی لینڈ و دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔بعد ازاں قونصل جنرل تھائی لینڈ نورت سنتروڈم نے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ دس سال سے پاکستان کے ساتھ تجارت جاری ہے ،چاہتے ہیں کہ اس میں مزید بہتری آئے ،میں گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں ہوں،پہلی بار سکھر آیا ہوں ،بہت خوشی ہوئی ہے ،شہر میں گھوم کر اندازہ ہوا یہاں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ طلبہ کو اسکالرشپ،لائبریری سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے اور تھائی قونصل جنرل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مذکورہ امور میں تعاون کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں