سکھر :2صحت مرکز اور 2 ڈسپنسریاں پی پی ایچ آئی کے حوالے

 سکھر :2صحت مرکز اور 2 ڈسپنسریاں پی پی ایچ آئی کے حوالے

سکھر (بیورو رپورٹ)محکمہ صحت سکھر نے 2 صحت مرکز اور 2 ڈسپنسریاں پی پی ایچ آئی کے حوالے کردیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں ہینڈنگ ٹیکنگ اوور تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سندھ حکومت نے 2 صحت مرکز اور 2 ڈسپنسریاں پی پی ایچ آئی کے حوالے کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیر نگرانی محکمہ صحت سکھر اور پی پی ایچ آئی سکھر کے درمیان ہینڈنگ ٹیکنگ اوور تقریب ہوئی جس میں محکمہ صحت سکھر کی جانب سے ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر وزیر احمد پھل اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے ڈسٹرکٹ منیجر سکھر صبا کلوڑ نے دستخط کر کے کاغذات کا تبادلہ کیا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر ڈی ایچ او سکھر نے رورل ہیلتھ سینٹر کندھرا اور رورل ہیلتھ سینٹر دادلوئی جبکہ تعلقہ پنوعاقل کی دو سرکاری ڈسپنسریوں سوڑھو اور گاڑہکو کے انتظامی امور اور اثاثے پی پی ایچ آئی کے حوالے کر دیے ۔ اس موقع پر ای ڈی سی ون سکھر امتیاز محسن، ای ڈی سی ٹو بشریٰ منصور سمیت محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں