خصوصی بچوں کی زندگی میں بہتری لانا ہم سب کی ذمہ داری ،محمد علی شہکی

خصوصی بچوں کی زندگی میں بہتری لانا ہم سب کی ذمہ داری ،محمد علی شہکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حور ری ہیب لیٹیشن سینٹر نے عیسیٰ لیب ، گلشن اقبال میں ادارے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف پاپ سنگر محمد علی شہکی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔۔

کہ خصوصی بچوں پر توجہ دینا اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانا پورے معاشرے کی ذمے داری ہے اور ہم سب کو مل کر ان بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہیے ۔مہمان اعزازی سید گوہر رضا نے وہاں موجود والدین کو چند نہایت آ سان طر یقے بتائے اور ان کی رہنمائی کی کہ کس طرح تھوڑی سی توجہ کے ذریعے وہ اپنے بچوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لا سکتے ہیں ۔ حور ری ہیب لی ٹیشن سینٹر کی پرنسپل مریم بی بی نے اپنے ادارے کا مختصر تعارف کرایا ،سینٹر کی کو آ رڈینیٹر انیلا ندیم نے تمام مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ مہمان اعزازی دعا فاؤنڈیشن کے سی ای او عامر خان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ مہمان اعزازی میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل نے حور ری ہیب لی ٹیشن سینٹر کی پرنسپل اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کواچھا کام کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں