موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ ناقابلِ قبول، آصف محمود

 موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ ناقابلِ قبول، آصف محمود

کراچی (این این آئی )سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹال ٹیکس میں اضافوں کو ناقابلِ قبول اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے ۔

ٹرک اسٹینڈ پر منعقد اجلاس میں چیئرمین کیپٹن(ر) آصف محمود، سینئر وائس چیئرمین ملک محمد ریاض اعوان، جنرل سیکریٹری حنیف خان،وائس چیئرمین مراد خان ودیگرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی مہنگے داموں ڈیزل، اسپیئر پارٹس، ٹائرز اور لبریکینٹس خریدنے پر مجبور ہیں اب حکومت کی جانب سے ٹول ٹیکسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے گڈز ٹرانسپورٹرز،آئل ٹینکرز مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹ مثلاً انٹر سٹی بسز، لوکل بسزاور ویگن مالکان میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ حکومت کی جانب سے 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اکثر ٹول ٹیکس 35 سے 40 فیصد تک بڑھا دیے گئے ہیں۔ہولی وہیکلز کے لئے نیشنل ہائی ویز پرٹیکس 250 سے بڑھا کر 350 کر دیا گاد ہے جو کہ 40 فصد بنتا ہے ۔ اسی طرح ایم-5 پر 3280 سے بڑھا کر 4500 کر دیا گیا ہے جو 37 فصد سے زائد بنتا ہے ۔2/3 ایکسل ٹرکس کیلئے ایم-3 پر ٹیکس 1550 سے بڑھا کر 2100 کر دیا گا ہے جو کہ 35 فصد سے زائد بنتا ہے ۔ہماری وزیرِ اعظم سے درخواست ہے کہ ٹیکسز میں اضافہ واپس لیا جائے ، بصورتِ دیگر ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کا پہیہ بلکل ہی بیٹھ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں