نارتھ ناظم آباد میں معصوم بچوں منشیات کا کاروبارکرنے لگے

نارتھ ناظم آباد میں معصوم بچوں منشیات کا کاروبارکرنے لگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں معصوم بچوں سے گلی میں سر عام منشیات کا کاروبار کرایا جانے لگا ۔نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ میں منشیات اور گٹکے ماوے کی کھلے عام فروخت کرنے کی ویڈیومنظر عام پر آگئی ۔

موسیٰ گوٹھ میں دن دہاڑے بیچ گلی میں منشیات کے خریداروں کا رش لگنے پر علاقہ مکینو ں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ میں سر عام منشیات فروشی کا نوٹس لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے جس کے خلاف پولیس مقابلے ، منشیات فروشی کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں