ہماری توجہ بنیادی ڈھانچے ،سماجی ترقی کے منصوبوں پر،ناصر شاہ

 ہماری توجہ بنیادی ڈھانچے ،سماجی ترقی کے منصوبوں پر،ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ نجم احمد شاہ، خیر محمد کلوڑ سیکرٹری پلاننگ سمیت دیگر اعلی ٰ بھی شریک تھے ۔

وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سید ناصر حسین شاہ کو اسکیمز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی ترقیاتی ایجنڈے کو تیز کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کو بڑھانے کے لئے اہم منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور ہموار ترقی اور بہتر رابطے یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کے شعبے کی الگ الگ اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صحت عامہ کی سہولیات کو تیز تر اپ گریڈ کیا جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبہ بندی اور ترقی کے دائرہ کار کے تحت نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں جن میں غربت کے خاتمے کی حکمت عملیوں اور سماجی تحفظ کے بہتر نیٹ ورک پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اجلاس میں SWAT اور MSDP پروجیکٹس جیسے قابل ذکر انفرااسٹرکچر پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر حسین نے کہا کہ ہماری توجہ بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر ہے جو نہ صرف فوری ضروریات کو پورا کرتے ہیں بلکہ طویل مدتی قومی ترقی میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں