تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ،خالد مقبول

تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ،خالد مقبول

کراچی (این این آئی)چیئرمین ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے کہا کہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ،تعلیم کا معیار یہ ہے کہ ڈھائی کروڑ سے تین کروڑ بچے تعلیم نہیں حاصل کر پا رہے۔۔

 اور یہ تعداد دنیا کی 150 ممالک کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں یا بچوں پر مبنی ہے ۔ ساڑھے پانچ کروڑ بچے اسکولوں میں رجسٹرڈ ہیں، اگر یہ تین کروڑ بچے بھی اسکول آجائیں تو کتنا اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو کام ریاست کو کرنے چاہئیں وہ سیلانی کر رہی ہے ۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ بشیر فاروقی نے کہا کہ خالد مقبول نے ایک قدم اٹھایا ہے اور گورنر سندھ نے عزم سے یہ ذمے داری لی ہے ۔ کراچی کے لوگ بہت دریا دل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں