حیدر آباد:میئر کا رانی باغ اور نیاز اسٹیڈیم کا دورہ ،ترقیاتی کام کا جائزہ

حیدر آباد:میئر کا رانی باغ اور نیاز اسٹیڈیم کا دورہ ،ترقیاتی کام کا جائزہ

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) میئر حیدرآباد کاشف شورو نے ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اور میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد جام ظہور احمد لکھن کے ہمراہ رانی باغ اور نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے نیاز اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔میئر نے رانی باغ اور نیاز اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ میئر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تفریح کا سب سے بڑا مرکز رانی باغ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں