ٹرین کی ٹکر سے نشے کا عادی شخص جاں بحق

 ٹرین کی ٹکر سے نشے  کا عادی شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر ہالٹ پر ٹرین کی ٹکر سے نشے کا عادی شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ صدر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔تفصیلا ت مطابق ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک عبورکرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چوکی انچارج احسن رشید کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،اس کی عمر 55 سال کے قریب ہے ،جو نشے کاعادی تھا ۔صدرکے علاقے صدر میمن مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی ،لا ش کی شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں