پولیس شہداء کے اہلخانہ میں مٹھائی،تحائف،عیدی تقسیم

پولیس شہداء کے اہلخانہ میں مٹھائی،تحائف،عیدی تقسیم

جیکب آباد(نمائندہ دنیا )جیکب آباد پولیس کی جانب سے 89 شہید اہلکاروں کے اہل خانہ میں عیدی، تحائف اور چیک تقسیم کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے محکمہ پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے 89 پولیس افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ میں عیدی، تحائف، مٹھائی اور 10 ہزار کے چیک تقسیم کئے ۔ لاڑکانہ رینج کے 5 اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ،شکارپور،اور کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے 443 شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے ورثاء میں عیدالاضحی کے موقع پر فی خاندان 10 ہزار روپے کے چیکس اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے ڈی ایس پیز نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں آئی جی سندھ اورڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے فی کس خاندان 10 ہزار روپے چیک سمیت مٹھائیاں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں